تازہ ترین

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

آپریشن کے دوران تصاویر پوسٹ کرنا ڈاکٹر کو مہنگا پڑگیا

گرینڈ ریپڈز : امریکی ریاست مشی گن کے ایک اسپتال میں  ڈاکٹر کی  انسانی ٹشو کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جب مریض آپریشن تھیٹر پر لیٹا ہوا تھا جبکہ  دوسرے ڈاکٹر کی سرجری کے بعد نکالےگئے اعضا کے ساتھ تصویر وائرل ہورہی ہے۔

امریکی ٹی وی چینل این بی سی کے ووڈ ٹی وی کے مطابق یہ تصاویر گذشتہ ہفتے انسٹاگرام پر مشی گن کے شہر گرینڈ ریپڈز میں اسپیکٹرم ہیلتھ نامی طبی ادارے کے میڈیکل ریزیڈنٹس نے شیئر کی تھیں۔

تصاویر شیئر کرنے والے ڈاکٹروں نے ساتھ لکھا تھا کہ صارفین اندازہ لگائیں کہ ایک عضو کا کتنا وزن ہوگا؟ اس کھیل کو انہوں نے "پرائس از رائٹ” نامی ٹی وی گیم شو جیسا قرار دیا تھا جس میں حصہ لینے والوں کو انعام کی قیمت کا اندازہ لگانا ہوتا ہے۔

اسپیکٹرم ہیلتھ کے زیر انتظام مشی گن کے 14 ہسپتال آتے ہیں اور اس ادارے کی انتظامیہ نے اسے بدقسمت واقعہ قرار دیا ہے۔ انتظامیہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ یہ جاننے پر حیران تھے کہ میڈیکل ریزیڈنٹس نے ایسی تصاویر انسٹاگرام پر کیسے پوسٹ کیں۔

اسپیکٹرم ہیلتھ کا کہنا تھا کہ مریض کا اعتماد اور رازداری ادارے کے لیے ایم ہے، امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کو بھیجے گئے ایک بیان میں اسپیکٹرم ہیلتھ کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ یہ ناقابلِ قبول رویہ کسی بھی طرح سے ہمارے ادارے کی عکاسی نہیں کرتا۔

انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ وہ اس کی اصلاح کے لیے اقدامات کررہے ہیں تاہم اس بات کی تفصیلات نہیں دی گئیں نہ ہی یہ بتایا گیا ہے کہ مذکورہ ڈاکٹروں کے خلاف کیا کارروائی کی جائے گی۔

انسٹاگرام پوسٹس کو اس اکاؤنٹ سے ہٹا دیا گیا ہے اور اکاؤنٹ کو بھی اس کے فوراً بعد بند کر دیا گیا جب صحافیوں  نے ریزیڈنٹ ڈاکٹروں سے جمعے کو رجوع کیا تھا یہ اکاؤنٹ اسپیکٹرم ہیلتھ سے منسلک نہیں۔

Comments

- Advertisement -