تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

شہزادہ فلپ کی صحت کے حوالے سے بڑی خبر

لندن: ملکہ برطانیہ کے شوہر شہزادہ فلپ کو ڈاکٹرز نے ایک ماہ بعد اسپتال سے گھر جانے کی اجازت دے دی۔

برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق پرنس فلپ کو ایک ماہ قبل طبیعت ناسازی کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا، ڈاکٹرز نے انہیں بہترین طبی سہولیات فراہم کی جس کے باعث وہ روبہ صحت ہوئے۔

آج ڈاکٹرز نے 99 سالہ شہزادہ فلپ کی صحت کو بہتر قرار دیتے ہوئے انہیں ایک ماہ بعد گھر جانے کی اجازت دی۔

رپورٹ کے مطابق پرنس فلپ ایک ماہ تک دو مختلف اسپتال میں زیر علاج رہے، انہیں دل سمیت دیگر بیماریوں کی وجہ سے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ پرنس فلپ اتنے زیادہ عرصے تک اسپتال میں زیر علاج رہے ورنہ اس سے قبل وہ دو ہفتوں کے لیے اسپتال میں داخل رہے تھے۔

مزید پڑھیں: پرنس فلپ کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

رپورٹ کے مطابق شہزادہ فلپ کو 17 فروری کو پہلی بار لندن کے کنگ ایڈورڈ 7 اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں اُن کی ماہر ڈاکٹرز مسلسل نگرانی کررہے تھے، طبیعت میں بہتری نہ ہونے اور دل کے عارضے کی پیچیدگیوں کے بعد انہیں مارچ کے ابتدائی دنوں میں لندن کے ہی دوسرے اسپتال منتقل کیا گیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق پرنس فلپ کو دل کے کامیاب آپریشن اور صحت یاب ہونے کے بعد گھر منتقل کیا گیا ہے۔ دوسری جانب شاہی محل کی جانب سے شہزادہ فلپ کی بیماری اور صحت کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا البتہ صرف اتنا بتایا گیا تھا کہ وہ کرونا سے متاثر نہیں ہوئے۔

Comments

- Advertisement -