اشتہار

مصرف شاہراہ پر حادثہ، بچہ چلتی گاڑی سے سڑک پر گر پڑا، پھر کیا ہوا؟ دل دہلا دینے والی ویڈیو

اشتہار

حیرت انگیز

گاڑی چلانے سے پہلے دروازوں کو لاک کرنے کی تاکید اس لیے کی جاتی ہے تاکہ کوئی بڑا سانحہ پیش نہ آجائے کیونکہ تیزرفتاری میں بعض اوقات اندر بیٹھا شخص ایک دم گیٹ سے ٹکراتا ہے جس کی وجہ سے اکثر چلتی گاڑی میں دروازہ کھل جاتا ہے۔

انٹرنیٹ پر ایک ایسی ویڈیو وائرل ہوئی جسے دیکھ کر آپ کا دل دہل جائے گا۔ سماجی رابطے کی اور مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر شیرین خان نامی صارف نے برطانوی ادارے دی سن کی جانب سے جاری کی جانے والی ایک دل دہلا دینے والی ویڈیو  شیئر کی۔

یہ ویڈیو کس مقام کی ہے اس بارے میں تفصیلات سامنے نہیں آسکیں مگر جہاں حادثہ پیش آیا یہ مصروف ترین شاہراہ ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک گاڑی اشارے (سگنل) پر رکی اور جب دوبارہ چلنے لگی تو پیچھے کا دروازہ کھل گیا، جس کے بعد اندر بیٹھا بچہ سڑک پر گر پڑا۔

- Advertisement -

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مصروف شاہراہ پر  دیگر گاڑیاں بھی موجود تھیں جنہوں نے سگنل کھلنے کے بعد اپنی منزل کی جانب روانگی اختیار کی مگر  سڑک پر بچے کو دیکھ کر گاڑیاں آہستہ کیں یا انہیں دوسری طرف موڑ لیا۔

خوش قسمتی سے حادثے میں بچے کو کوئی چوٹ نہیں آئی اور وہ چند سیکنڈ میں کھڑا ہوکر اپنی گاڑی کی طرف بھاگنے لگا۔ جس لمحے وہ اپنی گاڑی کی طرف دوڑ رہا تھا، اُس وقت دوسری طرف سے آنے والا سگنل بند تھا۔

وہاں موجود ایک خاتون نے اپنی موٹرسائیکل آگے بڑھائی اور بچے کو اپنے پاس بلایا، اسی دوران گاڑی میں سے بھی خاتون نکل کر بھاگتی ہوئی بچے کے پاس آئیں اور اُسے گود میں اٹھا کر پیار کرنے لگیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں