بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

پی پی کے استعفوں پر تحفظات، پی ڈی ایم کا لانگ مارچ ملتوی کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ (پی ڈی ایم) کے صدر مولانا فضل الرحمان نے لانگ مارچ ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی جبکہ نوازشریف اور آصف زرداری نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں خطاب کیا۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے بتایا کہ ’پی ڈی ایم رہنماؤں نے لانگ مارچ اور ایوان سے استعفوں سے متعلق گفتگو کی، پاکستان پیپلزپارٹی نے استعفوں پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کچھ وقت مانگا ہے‘۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: استعفے، مولانا فضل الرحمان نے پی پی کو جمہوری اصول یاد دلا دیا

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اسمبلیوں سے استعفوں کے بغیر لانگ مارچ ممکن نہیں ہے، پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں نے پاکستان پیپلزپارٹی کو فیصلے کے لیے وقت دیا ہے۔

پی ڈی ایم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ’پاکستان پیپلزپارٹی کا استعفوں کے حوالے سے جواب آنے تک لانگ مارچ کو ملتوی سمجھا جائے‘۔

پی ڈی ایم بننے کے بعد یہ پہلا موقع تھا کہ اجلاس کے بعد مولانا فضل الرحمان مختصر بات کرنے کے بعد روانہ ہوئے ، مریم نواز نے انہیں روکنے کی بھی کوشش کی پر وہ واپس نہیں آئے۔

پی پی کے جواب کے بعد ن لیگ آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گی، مریم نواز

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ ’میں نوازشریف کی نمائندہ ہوں، میاں صاحب کو پاکستان واپس لاناان کی زندگی کیلئے خطرناک ہوگا،ہمیں لیڈر کی لاش نہیں بلکہ وہ زندہ سلامت چاہیے،  میاں صاحب کی زندگی خطرے میں آئی تب حکومت کےہاتھ پاؤں پھول رہے تھے،میاں صاحب کو واپس بلانے کا حق کسی کو نہیں ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز نے والد سے متعلق بیان پر آصف زرداری کو کیا جواب دیا؟

یہ بھی پڑھیں: میاں صاحب پلیز واپس آئیں،آصف زرداری کا نواز شریف کودوٹوک پیغام

اُن کا کہنا تھا کہ ’نوازشریف باہرگئے ان کی صحت ابھی ٹھیک نہیں ہوئی، اس لیے انہیں پاکستان بلانے کا خطرہ مول نہیں لے سکتے‘۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ ’پی ڈی ایم آپ کےسامنےہے، حکومت ختم ہوگی، پی پی جب تک استعفوں سے متعلق جواب نہیں دیتی، میں مفروضے پر بات نہیں کروں گی، پی پی کےجواب کے بعد ن لیگ آئندہ کالائحہ عمل طےکرےگی‘۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ’میاں صاحب کوواپس بلاکرعمران خان کےحوالےنہیں کرسکتے، جسےنوازشریف سےبات کرنی ہے وہ پہلے مجھ سے بات کرے‘۔

پی ڈی ایم نے استعفوں پر سوچ بچار کے لیے وقت دیا ہے، یوسف رضا گیلانی

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ ’پی ڈی ایم کی مکمل سپورٹ سے الیکشنز جیتے، جس پر ہم نے شکریہ ادا کیا، استعفوں کےمعاملے پر بلاول بھٹو نےگزارش کی ہمیں مہلت دیں، اگرآپ چاہتے ہیں ہم استعفیٰ دیں تو ہمیں وقت دیں اور پی ڈی ایم قیادت نے ہمیں وقت دیا ہے، ہم استعفوں کامعاملہ سی ای سی میں دوبارہ رکھیں گے جس کے بعد اپنے فیصلے سے پی ڈی ایم کو آگاہ کریں گے‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں