بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

سعودی اور غیرملکیوں کیلئے اہم سروس معطل

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں کوروناویکسی نیشن کے حوالے سے آن لائن پلیٹ فارم ‘صحتی ایپ’ کی سروس مینٹیننس کے لیے معطل کی گئی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت صحت نے مملکت میں گزشتہ روز سے صحتی ایپ کی سروس کو مینٹیننس کے لیے عارضی طور پر بند کیا ہے۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مینٹیننس کے بعد ایپ کے ذریعے دوبارہ سے مقامی اور غیرملکی افراد کو سہولتیں فراہم کی جائیں گی، ایپ کی مینٹیننس کا کام تیزی سے کیا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں شہری صحتی ایپ کے ذریعے ہی کورونا ویکسین لگوانے کی تاریخ حاصل کرتے ہیں اور ایپ کی مدد سے ہی کورونا ویکسی نیشن سینٹر کا انتخاب عمل میں آتا ہے۔

سعودی عرب: ‘توکلنا’ ایپ کے صارفین یہ بھی کرسکتے ہیں!

مملکت بھر میں اب تک نئے کورونا وائرس کی ویکسین کی 23 لاکھ 14 ہزار 846 خوراکیں لگائی جاچکی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں