اشتہار

عمان میں برطانیہ سے آنے والی پروازوں پر بڑی پابندی عائد

اشتہار

حیرت انگیز

مسقط : عمانی حکومت نے برطانیہ سے آنے والی پروازیں غیر معینہ مدت کےلیے معطل کردیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست عمان کی جانب سے کرونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر ضروری اقدامات کا نفاذ کیا جارہا ہے جس کے تحت دس ممالک پر پابندی میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ برطانیہ پر بڑی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

عمان کی اعلیٰ کمیٹی نے برطانیہ نے براہ راست آنے والی پروازوں سے ایئر کارگو کو استثنیٰ دیتے ہوئے باقی تمام پروازوں پر غیرمعینہ مدت کےلیے معطل کردی۔

- Advertisement -

اعلیٰ کمیٹی نے پابندی لگائی ہے کہ اگر کوئی شخص گذشتہ 14 روز کے دوران برطانیہ گیا ہو یا وہاں سے گزرا ہو تو اسے بھی جمعے کی دوپہر سے غیر معینہ مدت تک
عمان آنے کی اجازت نہیں ہوگی البتہ عمانی شہری اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

خیال رہے کہ عمانی حکومت کی جانب سے سوڈان، لبنان، جنوبی افریقہ، برازیل، نائجیریا، تنزانیہ، گھانا، گنی، سرالیون اور ایتھوپیا پر عائد پابندی میں مزید توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں