بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

ٔ’نئے پاکستان میں مفاد پرستوں کے مخصوص ایجنڈے کی گنجائش نہیں’

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کاعبرتناک انجام مفاد پرستوں کے لیے واضح پیغام ہے، نئے پاکستان میں مفاد پرستوں کے مخصوص ایجنڈے کی گنجائش نہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپوزیشن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا پی ڈی ایم کا لانگ مارچ منطقی انجام کوپہنچ چکا ہے، لانگ مارچ کا شوشہ چھوڑنے والے ترقی کا سفر روکنا چاہتے تھے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ مفاد پرستوں کے ٹولے نےعوام کوگمراہ کرنے کی کوشش کی، اللہ کے فضل اورعوام کی حمایت سے پی ڈی ا یم کی ہرسازش ناکام رہی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا وزیراعظم کی شفاف سیاست کےسامنےغیر فطری اتحاد کوئی حیثیت نہیں رکھتا، نئے پاکستان میں مفاد پرستوں کے مخصوص ایجنڈے کی گنجائش نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کاعبرتناک انجام مفاد پرستوں کے لیےواضح پیغام ہے، باشعور عوام کے سامنے ٹولے کی گھٹیا سیاست بے نقاب ہوچکی ہے۔

عثمان بزدار نے مزید کہا پنجاب میں بھی پی ڈی ایم ناکام اورآخرکارخود مکافات عمل کاشکارہوئی، ٹھکرائے ہوئے عناصر کو انتشار کی سیاست چھوڑ کرمثبت رویہ اختیارکرنا چاہیے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں