اشتہار

ہاؤسنگ اسکیم میں 20 سال تک گھروں پر شرح سود 5 فیصد سے زائد نہیں ہوگی، وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہاوسنگ منصوبہ بہت بڑی کامیابی ہے ، بیس سال تک گھروں پر شرح سود پانچ فیصد سے زائد نہیں ہوگی، حکومت کی آمدنی بڑھتی جائےگی تومزیدہاؤسنگ اسکیمز لائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے محنت کش طبقے میں گھروں اور فلیٹس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئئے یہ منصوبہ بہت بڑی کامیابی ہے ، 25سال سے کسی نے اس منصوبے کیلئے نہیں سوچا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان نئی سوچ اورمائنڈ سیٹ کا نام ہے، حکومت اپنے عمل سے ثابت کرتی ہے کہ نئی سوچ لائی ہے ، یہ ہم کوئی احسان نہیں کررہے یہ ورکرز کا حق ہے۔

- Advertisement -

عمران خان نے کہا کہ اپنا گھر ہونا سب سے بڑی محنت سمجھی جاتی ہے، منصوبے کا آغاز اس لئے کیا کیونکہ ہم نیا قانون لے آئے ہیں، خصوصی قانون کے تحت اب بینک قرضے دے رہےہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا وژن ہے کہ کمزور طبقے کو اوپر اٹھا کر رکھیں، اگلے 20سال تک آپ کے قرضے اداکرنے کا موقع ہوگا اور بیس سال تک گھروں پر شرح سود پانچ فیصد سے زائد نہیں ہوگی۔

وزیراعظم نے مزید کہا منصوبے میں بینک شامل نہ ہوتے توہم یہ کام نہیں کرسکتے تھے، گورنراسٹیٹ بینک گھروں کیلئے قرضوں میں اپنا فرض اداکررہےہیں، دوسرےفیز میں بھی 1500فلیٹس دیئےجائیں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت کی آمدنی بڑھتی جائےگی تو ہم مزید ہاؤسنگ اسکیمز لائیں گے، کوشش کررہےہیں تنخواہ دار اور محنت کش کو اپنا گھر میسر ہو، آسانی پیدا کررہے ہیں جہاں آپ کرایہ دیتے ہیں وہ آپ کے گھر کی قسط میں جائے۔

کورونا کے حوالے سے انھوں نے کہا کوروناکی وجہ سے پوری دنیا کی معیشتوں کو نقصان پہنچا ، پاکستان بچا ہوا ہے تو سب سے بڑی وجہ کنسٹرکشن انڈسٹری کا چلنا ہے، کنسٹرکشن انڈسٹری تیزی سے کام کررہی ہے اس سے روزگار بڑھے گا۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ملک کی دولت میں اضافہ ہوگا تو ہمارےقرضے کم ہوں گے، دنیاکےامیرترین ممالک بھی گھر نہیں بانٹ سکتے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں