تازہ ترین

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

پاکستان کیلیے آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان...

ہمارے لیے قرضوں کا جال موت کا پھندا بن گیا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے...

پاکستان کا عالمی سطح پر ہونے والے تنازعات میں حصہ نہ بننے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان  نےعالمی سطح پر ہونے والے تنازعات میں کسی کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’قومی سلامتی ڈائیلاگ‘ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ’گزشتہ چند برسوں میں عالمی سیاسی میدان میں بڑی تبدیلیاں آئی ہیں، دنیا عالمگیریت کے بجائے واحدعالمی طاقت کے زیر اثر نظر آرہی ہے، ماضی کی سائنس اور افسانے آج حقیقت بن کر سامنے آرہے ہیں‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’ہماری ترجیح  سیاست کے بجائے معیشت ہے، پاکستان مستقبل میں صرف اقتصادی شراکت داری میں ہی حصے دار بنے گا‘۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ وزارت خارجہ میں عوامی سفارت کاری، اقتصادی سفارت کاری پر زیادہ توجہ دی جارہی ہے۔

وفاقی وزیر خارجہ نے کہا کہ ’ پاکستان نے کسی بھی علاقےکے تنازعےکا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان بین الافغان مذاکرات کا حامی ہے جبکہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لیے مسئلہ کشمیر کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کا خواہش مند بھی ہے‘۔

’بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنائے اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو فوری طور پر بند کر  کے غیر قانونی قبضہ ختم کرے‘۔

Comments

- Advertisement -