پشاور: پاکستان پیپلزپارٹی پارٹی (پی پی پی) اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) سے تعلق رکھنے والے مقامی رہنماؤں نے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پی پی پی اور اے این پی سے تعلق رکھنے والے مقامی رہنما حاجی شیر فرزند اور شمشیر خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ سے ملاقات کی۔
حاجی شیر فرزند اور شمیرخان نے پی ٹی آئی قیادت اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمودخان پرمکمل اعتمادکا اظہار کرتے ہوئے سیکڑوں ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے تحریک انصاف میں شمولیت کرنے والوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ’آنے والا وقت تحریک انصاف کا ہے، پی ٹی آئی عوام کو کبھی مایوس نہیں کرے گی‘۔
مزید پڑھیں: مسلم لیگ ن کے اہم رہنما ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل
واضح رہے کہ حاجی شیرفرند اور شمشیرخان پشاور کے ضلعی ممبر رہ چکے ہیں۔
یاد رہے کہ 10 مارچ کو ایم کیو ایم پاکستان کے سابق رہنما اور سینیٹر بیرسٹر سیف جبکہ 9 مارچ کو پاکستان مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے رہنما نے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔ اسی روز بلوچستان سے منتخب ہونے والے آزاد سینیٹر عبدالقادر نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اور تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔
یہ بھی پڑھیں: معروف سیاسی رہنما کی عمران خان سے ملاقات، تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان
اس سے چار روز قبل پاکستان کے معروف سیاسی رہنما منیر احمد خان نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی۔