تازہ ترین

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر روانہ، براہ راست دیکھیں

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

سعودی عرب میں کیا اعلان ہونے جارہا ہے؟

ریاض: سعودی عرب میں 25 اپریل کو ڈیجیٹل انوویشن ایوارڈز کے فاتحین کا اعلان ہونے جارہا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزارت کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن کے زیراہتمام پچیس اپریل کو ہونے والی ایک تقریب میں سعودی ڈیجیٹل انوویشن ایوارڈز کے فاتحین کا اعلان ہوگا۔

سعودی وزارت ڈیجیٹل انوویشن سینٹر کے جنرل ڈائریکٹر ابراہیم الناصر کا کہنا ہے کہ ایوارڈز کا مقصد ڈیجیٹل تحقیق اور دیگر کاروباری ماڈل کو فروغ دینا ہے، اس سے مارکیٹ کو نئے مواقع دستیاب ہونے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے بتایا کہ ڈیجیٹل انوویشن میں پانچ فاتحین کو 80 ہزار ریال انعام دیے جائیں گے۔

ابراہم الناصر کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل دنیا میں کامیابی حاصل کرنے والوں کو مختلف خدمات بھی فراہم کی جائیں گی، کالج کی سطح پر تعلیم حاصل کرنے یا تسلیم شدہ تحقیقی اداروں میں کام کرنے والے افراد درخواست دینے کے اہل ہوں گے، درخواست کی جانچ پڑتال کے بعد ڈیجیٹل انوویشن ایوارڈز کے فاتحین کا اعلان یقینی بنایا جائے گا۔

خیال رہے کہ اس ایوارڈز کے لیے امیدوار درخواستیں جمع کرا رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -