تازہ ترین

اجیر کی بیگمات کے انشورنس سے متعلق سعودی حکام کی وضاحت

ریاض : سعودی حکام نے آجر پر اجیر کے حقوق سے متعلق کہا کہ اجیر کی تمام بیویوں کا ہیلتھ انشورنس آجر کے ذمے ہوگا۔

خلیجی ریاست سعودی عرب کا شکار ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں آجر اور اجیر دونوں کو حقوق سے متعلق واضح قوانین موجود ہیں اور وقتاً فوقتاً حکام قوانین سے متعلق آگاہی فراہم کرتے رہتے ہیں تاکہ آجر اور اجیر کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

حال ہی میں سعودی عرب کئی ہیلتھ انشورنس کونسل نے کہا ہے کہ اجیر کی تمام بیویوں کا ہیلتھ انشورنس آجر کے ذمہ ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ قانون محنت کے تحت آجر کا فرض ہے کہ وہ اپنے اجیر کے اہل خانہ، بیگمات، 25 برس تک کے بیٹوں، غیر شادی شدہ اور غیرملازم بیٹیوں کی انشورنس کرائے۔

Comments

- Advertisement -