تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

باربی ڈول بھی خلا کا سفر کرے گی

ماسکو: بچوں کی پسندیدہ گڑیا باربی ڈول بھی ناسا کی ٹیم کے ساتھ خلا کے سفر کے لیے تیار ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں اداارے کی رپورٹ کے مطابق روس کی واحد خلا باز سے متاثر دنیا کی مقبول ترین ’باربی ڈول‘ کا نیا ایڈیشن متعارف کروادیا گیا۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ نئی باربی ڈول متعارف کرانے کا مقصد نوجوان لڑکیوں کی سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور تحقیق کے شعبوں میں حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

چھتیس سالہ انا کیکینا روس کی پہلی خاتون ہیں جو خلا کا سفر کرنے جارہی ہیں، 58 برس قبل ویلنٹینا ٹریشکووا خلا میں جانے والی دنیا کی پہلی خاتون تھیں۔

پہلی روسی خاتون خلا باز آئندہ برس کے آخر میں خلا کے سفر پر روانہ ہوں گی جہاں ان کے ساتھ معروف باربی ڈول بھی جائے گی۔

Russia's Only Female Cosmonaut Inspires New Barbie - The Moscow Times

روسی خلائی ایجنسی کا کہنا ہے کہ خلا باز باربی ڈول یہ پیغام دیتی ہے کہ کوئی بھی خواب حقیقت میں تبدیل ہوسکتا ہے، آپ کو خود پر یقین کرنا اور آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل باربی ڈول کو سائنس دان کے روپ میں بھی پیش کیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -