اشتہار

سعودی عرب: غیرملکی سمیت مقامیوں نے جو بویا وہ کاٹنا پڑگیا، ہوش ٹھکانے

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو زد وکوب کرکے لوٹنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق گرفتار افراد میں دو مقامی اور ایک غیرملکی شامل ہے، تمام ملزمان ایک خاتون سے زبردستی کوئی شے چھیننے کی کوشش کررہے تھے جس کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی۔

- Advertisement -

زیرحراست افراد میں 2 سعودی اور ایک افریقی ملک (چاڈ) سے تعلق رکھنے والا غیر ملکی شامل ہے۔

یہ اہم کارروائی سعودی دارالحکومت ریاض میں کی گئی۔پولیس ترجمان میجر خالد الکریدیس کا کہنا ہے کہ ویڈیو دیکھ کر ایکشن لیا گیا جس میں ایک برقع پوش خاتون کو زد وکوب کرکے شے لوٹنے کی کوشش کی جارہی تھی۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں خاتون کو مزاحمت کرتے دیکھا بھی جاسکتا ہے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا گیا جہاں ان سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں