جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے، اجلاس میں سی سی آئی کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لینے سمیت اہم قومی معاملات زیر غور آئیں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس رواں ماہ کے آخری ہفتے یا اپریل کے پہلے ہفتے میں ہوگا، وزیراعظم عمران خان اجلاس کی صدارت کرینگے جبکہ چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ سمیت اہم حکام اجلاس میں شرکت کرینگے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں مشترکہ مفادات کونسل کے مستقل سیکرٹریٹ کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ نیپرا کی سالانہ رپورٹ اجلاس میں پیش کی جائے گی۔

اجلاس میں چاروں صوبوں کی مشاورت کے بعد مردم شماری کے نتائج جاری کرنے کا نوٹی فکیشن متوقع ہے اس کے علاوہ مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:  مردم شماری کے حتمی نتائج جاری کرنے کا فیصلہ ، ایم کیو ایم کو شکوہ

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایجنڈے میں مزید نکات زیر غور لانے کے لئےصوبوں کو خطوط لکھ دیئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ سال دسمبر میں وفاقی کابینہ نے چھٹی مردم شماری کےحتمی نتائج جاری کرنےکا فیصلہ کیا تھا، وفاقی حکومت نےمردم شماری پر وزرا کی کمیٹی تشکیل بھی دی تھی، جس نے اپنی حتمی رپورٹ تیار کرلی ہیں۔

مشترکہ مفادات کونسل یا سی سی آئی پاکستان کا ایک آئینی ادارہ ہے جس کا مقصد وفاق اور صوبوں کے درمیان اختیارات اور دیگر معاملات پر جاری اختلافات کو ختم کرنا ہے۔

مشترکہ مفادات کونسل کو 1973ء کی آئین کی روشنی میں قائم کیا گیا تھا، سابق صدر مشرف اور زرداری دور میں یہ کیبنٹ ڈویژن کے ماتحت ادارہ تھا، آئین پاکستان میں اٹھارہویں ترمیم کے بعد یہ ادارہ وزارتِ بین الصوبائی ہم آہنگی کو سونپا گیا ہے۔

سی سی آئی بنیادی طور پر وزیر اعظم پاکستان اور چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ پر مشتمل ہوتا ہے۔

اہم ترین

عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں