اشتہار

ایک شخص کے قتل کے جرم میں گرفتار ملزم نے 16 کا اعتراف کر کے حیران کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

نیو جرسی: امریکا میں ایک شخص کے قتل میں گرفتار ملزم نے 16 قتل کا اعتراف کر کے پولیس کو حیران کر دیا ہے، تاہم پولیس حکام کو قاتل کے اعتراف کو ماننے میں تامل ہو رہا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ریاست نیو جرسی میں ایک شخص 47 سالہ شہری شان لینن نے ایک شخص کو اس لیے قتل کر دیا تھا کیوں کہ اس نے بچپن میں اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، اس قتل کے الزام کا سامنا کرنے والے ملزم شان لینن نے اب پولیس کے سامنے 16 افراد کے قتل کا اعتراف کر لیا ہے۔

شان لینن کا کہنا تھا اس نے جو قتل کیے ان میں اس کی بیوی بھی شامل تھی۔ تاہم حکام نے ابھی تک اس کے دعوے کی تصدیق نہیں کی ہے۔

- Advertisement -

اسسٹنٹ پراسیکیوٹر ایلیک گوتی ایریز نے بتایا کہ ملزم کے بیان کے مطابق پہلے اس نے 4 افراد کو مارا، ان افراد کی لاشیں ایک ہفتہ قبل ایک گاڑی سے ملی تھیں، اور پھر 11 دیگر افراد کو مارا جن کی لاشیں نیو میکسیکو سے ملی تھیں۔ بیان کے مطابق وہ بہلا پھسلا کر ان افراد کو نیو میکسیکو کے ایک گھر میں لایا اور پھر ان میں کچھ کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیے۔

ایک عدالتی دستاویز میں کہا گیا ہے کہ شان لینن نے اپنے ایک رشتہ دار کو فون کر کے قتل کا اعتراف اور پچھتاوے کا اظہار کیا، اب حکام چار افراد کے قتل کے حوالے سے اس پر شبہ ظاہر کر رہے ہیں، تاہم شان لینن پر صرف نیو جرسی میں قتل کا مقدمہ درج ہے اور اس کے وکیل کا کہنا ہے کہ اس کے مؤکل کو اکسایا گیا ہے۔

دوسری طرف پولیس افسر ڈیوڈ شاویز کا کہنا ہے کہ اس شخص کے دعوؤں کے برعکس حکام کو ایسے کوئی شواہد نہیں ملے جس سے ثابت ہوتا ہو کہ باقی 11 کو بھی اس نے قتل کیا ہے، پولیس کے پاس کسی کے لاپتا ہونے یا قتل ہونے کی کوئی اطلاع بھی نہیں ہے، جس کی وجہ سے اس کی بات مان لی جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں