اشتہار

جڑواں شہروں میں کتنی ملی میٹر بارش ہوچکی؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: جڑواں شہروں میں ہونے والی موسلادھار بارش نے نظام زندگی مفلوج کردیا ہے، واسا نے ہائی الرٹ جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سمیت راولپنڈی میں تیزہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش کا سلسلہ تاحال جاری ہے، جس کے باعث وفاقی دارالحکومت میں موسم سرد ہوگیا ہے۔

ترجمان واسا کے مطابق گزشتہ شب جڑواں شہروں میں45ملی میٹرسےزائد بارش ریکارڈ کی گئی، محکمہ موسمیات کی اطلاع سے واسا راولپنڈی پہلےہی الرٹ تھا، اور نشیبی علاقوں میں ہیوی مشینری اور عملہ قبل از وقت ہی تعینات کردیاگیا تھا۔

- Advertisement -

ترجمان کے مطابق بارش کے دوران ہی ننشیبی علاقوں اور شاہراہوں سےنکاسی آب کا آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے، مزید بارش میں عملہ اورہیوی مشینری فیلڈ میں موجود ہوگی۔

ترجمان آئیسکو کے مطابق آئیسکو ریجن میں شدیدبارش اور طوفان کے باعث متعدد فیڈرزپر فالٹ،ٹرپنگ ہوئی ہے، بعض مقامات پر درختوں اور سائن بورڈز کےگرنےکےباعث تاریں ٹوٹ گئیں، متاثرہ فیڈرز میں جی نائن ایکسپریس، بری امام، نیوشاہ پور سمیت متاثرہ آئی ایٹ ٹو،ایچ ایٹ ٹو، اپرٹوپہ کمپنی باغ، پیرسوہاوہ شامل ہیں۔

ترجمان کے مطابق آئیسکوکا آپریشن اسٹاف متاثرہ علاقوں کی بجلی جلد بحال کرنےکیلئےکوشاں ہے، آئیسکوچیف بجلی بحالی کی کارروائیوں کی براہ راست نگرانی کررہےہیں۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کےبالائی اور وسطی علاقوں میں وقفے وقفےسے بارش کا سلسلہ جاری ہے، پشاور، لاہور، گلگت بلتستان سمیت ایبٹ آباد اور گردونواح میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، تیز بارشوں کے باعث ان علاقوں میں موسم سرد ہوگیا ہے۔

وفاقی دارالحکومت کے خراب موسم کے باعث یوم پاکستان23مارچ کو ہونے والی سالانہ پریڈ کو ملتوی کردیا گیا ہے، اس سلسلے میں پاک فوج کے تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 23 مارچ کو یوم پاکستان کی پریڈ خراب موسم کے باعث ری شیڈول کردی گئی ہے، خراب موسم کے باعث پاکستان ڈے کی پریڈ اب 25مارچ کو ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں