پیر, اکتوبر 7, 2024
اشتہار

اےآروائی فلمز کےبینرتلےفلم سلطنت کی ملک بھرمیں کامیاب نمائش

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے بینر تلے ریلیز والی فلم ’’سلطنت ‘‘نے ملک بھر میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئےہیں کراچی ہو یا لاہور، سنیما گھروں کے باہر عوام کارش ہے اور ہاؤس فل ہے ہر کسی کے دل میں سلطنت کا ٹکٹ پانے کی تمنا ہے۔

فلم سلطنت سنیما گھروں کی زینت بنی، پردے پر فلم چلی اورہٹ ہوگئی۔ شائقین کا سنیما گھروں کے باہر رش لگا رہا وہ خوش نصیب ٹھہرا جسے مل گیا ٹکٹ جسے نہیں ملا وہ ٹکٹ کے انتظار میں وہیں ٹھہرا۔ حد یہ ہے کہ   لاہور کے میٹرو پول سنیما گھر کا ماحول دیکھ کر لاہورئے بھی حیران رہ گئے۔

- Advertisement -

دوسری جانب کراچی کے سنیما گروں کے باہر بھی لوگوں کا ہجوم رہا، سیکروں کی تعداد میں ایسے شائقین بھی ملے جنھیں دو دو گھنٹے بعد بھی ٹکٹ نہ ملا۔ فلم بینوں اور انڈسٹری سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ اے آر وائی کی فلم سلطنت دیکھنے کے بعد انھیں یقین ہوچلا ہے کہ فلم انڈسٹری کے زوال کی سیاہ رات اب ختم ہوچکی ہے اورپاکستان کی فلمیں بھی اب فلمی سلطنت پر راج کریں گی۔

فلم کے ہدایت کار فیصل بخاری کا کہنا تھا کہ سلطنت نظام کے خلاف جدوجہد کی داستان ہے۔ پاکستان کا سینما ایک نئی جہت روشناس کرا رہا ہے جس میں برصغیر کے روایتی موضوعات سے ہٹ کر نت نئے موضوعات پر کام کیا جارہا ہے اور اس کوشش میں اے آروائی کی کاوشیں قابل ِ ستائش ہیں کہ جہاں اے آروائی معیاری فلموں کی تخلیق پر کام کر رہا ہے وہیں فلم ایوارٖڈز منعقد کرا کر اے آر وائی نے انڈسٹری سے وابستہ افراد کی حوصلہ افزائی بھی کی ہے اور نئے آنے والوں کو بھی ہمت بخشی ہے۔

Comments

اہم ترین

فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

مزید خبریں