14.4 C
Dublin
اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

کویتی لیبر مارکیٹ کو بڑا دھچکا

اشتہار

حیرت انگیز

کویت سٹی: کوروناوائرس کے باعث پروازوں پر پابندی ودیگر سخت اقدامات سے کویتی لیبر مارکیٹ کو بڑا نقصان پہنچا جس کے باعث سرکاری منصوبوں کی تکمیل تاخیر کا شکار ہیں۔

کویتی خبررساں ادارے ‘القبس’ نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ عالمی وبا اور مختلف پابندیوں سے کویت کی لیبر مارکیٹ میں کارکنان کی قلت ہے اور یہ صورت حال سرکاری منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر کا سبب بن رہی ہے۔ پروازوں کی معطلی کے باعث ورک فورس فراہم کرنے والے ممالک سے کئی ملازمین نہیں آسکے۔

کویت کے سرکاری منصوبے موجودہ صورت حال سے متاثر ہونے والے ایک اہم ترین شعبے میں شامل ہوگئے ہیں۔

- Advertisement -

منصوبوں پر کام کرنے والی کمپنیوں اور کنٹریکٹرز کو مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ وبا کے باعث ہزاروں افراد کویت کے باہر پھنسے ہیں جبکہ ملازمین کی نئی بھرتیاں بھی رک چکیں۔

کویت نے ممنوعہ ممالک کی براہ راست پروازیں بحال کر دیں

متعلقہ کمپنیاں منصوبوں کی تکمیل کے لیے اب صرف توسیع نہیں چاہتیں بلکہ معاہدے میں ترمیم کا بھی مطالبہ کررہی ہیں۔ کیوں کہ انہوں نے لاک ڈاؤن اور کرفیو کے دوران موجود ملازمین کو تنخوا بھی ادا کی لیکن خاطر خواہ کام نہیں ہوسکا اور کمپنیوں کو نقصان اٹھانا پڑا، پراجیکٹس پر استعمال ہونے والی اشیا بھی مہنگی ہوگئی ہیں۔

خیال رہے کہ اس اہم معاملے کے حل کے لیے متعلقہ انتظامیہ غور کررہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں