جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

عالمی مارکیٹ کے بعد پاکستان میں بھی سونا سستا ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت گرنے کے بعد پاکستان میں بھی سونا سستا ہوگیا۔ ‏

چئیرمین آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی ‏تولہ قیمت 350 روپے کمی کے بعد 107150 روپے ہوگئی۔ ‏

پاکستان میں 10 گرام سونے کی قیمت 299 روپے کمی کے بعد 91863 روپے پر پہنچ گئی۔ عالمی ‏مارکیٹ میں سونا 08 ڈالر کمی کے بعد سونا 1731 ڈالر فی اونس پر ٹریڈنگ جاری ہے۔ ‏

عالمی منڈی میں اتار چڑھاؤ نے سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں گرا دیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں کاروباری رجحان میں ‏تبدیلی کے اثرات سعودی عرب پر بھی پڑے اور نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

سعودی عرب میں گزشتہ روز (منگل) کو 24 قیراط ایک گرام سونا 209.18 ریال جبکہ 21 قیراط ایک ‏گرام سونا 183.03 ریال میں فروخت ہوا۔ اسی طرح 18 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 156.89 ‏ریال ریکارڈ کی گئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں