تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

یوم پاکستان پریڈ میں جنگی طیاروں کی گھن گرج، فضا نعرہ تکبیر کے نعروں سے گونج اٹھی

اسلام آباد : یوم پاکستان کی مناسبت سے منعقد ہونے والی پریڈ کا آغاز ہوگیا، پریڈ میں سول، فوجی قیادت اور غیر ملکی شخصیات شریک ہیں۔

یوم پاکستان کی پریڈ میں تینوں مسلح افواج اور دیگر سیکیورٹی فورسز کے دستے مارچ پاسٹ میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ جنگی جہاز فضائی کرتب کا مظاہرہ کیا۔

یوم پاکستان پریڈ کا آغاز ہوتے ہی فضا نعرہ تکبیر کے نعروں سے گونج اٹھے، پریڈ میں دفاعی ساز و سامان کی نمائش ہوئی۔

پریڈ میں سول، فوجی قیادت اور غیرملکی شخصیات شریک ہیں، چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے وفود بھی شریک ہیں۔

پریڈ کے موقع پر جڑواں شہروں میں موبائل سروسز معطل ہے جب کہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں عام تعطیل ہے۔

خیال رہے کہ یوم پاکستان کی پریڈ موسم کی خرابی کے باعث 23 مارچ کو ملتوی کی گئی تھی۔

Comments

- Advertisement -