تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

شادی میں رقص و سرور سے متعلق علماء ہند کا بڑا اعلان

نئی دہلی : بھارتی علماء کرام سے شادی بیاہ کی تقریبات میں مردوں اور عورتوں کے رقص و سرور اور فضول خرچی کو غیر شرعی قرار دیتے ہوئے نکاح پڑھانے سے انکار کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی شہر جبل پور کی عید گاہ میں علماء ہند کا اجلاس منعقد ہوا جس میں معاشرے کی خامیوں اور کوتاہیوں، شادی بیاہ کی تقریبات میں بینڈ باجا اور فضول خرچی سے متعلق معاملات زیر غور آئے۔

اجلاس کے جاری کردہ اعلامیے میں علماء کرام کا کہنا ہے کہ شادی کی تقریب سادگی سے دونوں فریقین کی رضامندی سے ہونی چاہیے اور اس موقع پر بینڈ باجے ، ناچ گنے اور دیگر چیزوں پر لاکھوں روپے خرچ کرنے سے گریز کرنا چاہیے کیوں یہ سارے اعمال غیر شرعی ہیں۔

علمائے ہند نے کہا کہ جو رقم فضول کاموں پر خرچ کی جاتی ہے اسے نوبیاہتا جوڑے کے مستقبل کےلیے استعمال کیا جانا چاہیے۔

اکثر شادیوں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فضول امور کی انجام دہی کی خاطر قرض لے لیا جاتا ہے جس کا بوجھ خاندان کے سربراہ پر پڑتا ہے اور گھر کے معاشی حالات ناسازگار ہوجاتے ہیں۔

علماء کا کہنا ہے کہ نوٹ بندی اور کورونا وائرس کی وجہ سے صورتحال کافی خراب ہے۔ لوگوں کی حیثیت زیادہ خرچ کرنے کی نہیں ہے، میٹنگ میں بھی مشورہ لیا گیا ہے، جن پر غور کیا جارہا ہے،جلد ہی اس معاملے میں گائیڈ لائن مفتی اعظم کے پیڈ پر جاری کیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -