اشتہار

ایس400 ؛ امریکا نے ترکی پر دباؤ بڑھا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا نے ترکی کو روسی دفاعی نظام ایس 400 معاہدے سے دستبرار ہونے کے لیے دباؤ بڑھا دیا۔

برسلز میں نیٹو کے وزارتی اجلاس کے دوران ملاقات میں امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن نے ترک ‏وزیر خارجہ میولووچاوش اولو سے ملاقات کر کے ایس 400 دفاعی نظام کے روسی معاہدے سے ‏باہر آنے پر زور دیا۔

اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے ملاقات کے حوالے سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر خارجہ نے ترک ‏ہم منصب کو ایس 400 نظام کا روسی معاہدہ برقرار نہ رکھنے پر زور دیا۔

- Advertisement -

بلنکن اور میولووچاوش اولو نے بطور نیٹو اتحادی ترکی اور یونان کے مابین کشیدہ تعلقات کو بہتر ‏بنانے کی کوششوں پر بھی بات چیت کی۔

بیان کے مطابق امریکی وزیر خارجہ نے نیٹو کے اتحادیوں ترکی اور یونان کے مابین جاری تحقیقی ‏مذاکرات کی حمایت بھی کی۔

Turkish Foreign Minister Mevlut Cavusoglu (left) and U.S. Secretary of State Antony Blinken arrive at NATO headquarters in Brussels on March 23.

واضح رہے کہ امریکا نے ترکی کو روس سے میزائل دفاعی نظام خرید کرنے پر لڑاکا جیٹ طیاروں کے فاضل پرزوں کی تیاری کے پروگرام سے معطل کر دیا ہے اور اس کو خرید کیے گئے لڑاکا جیٹ مہیا کرنے سے بھی انکار کر دیا ہے۔

امریکی حکام نے ترکی کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے روسی ساختہ دفاعی نظام خریدا تو اسے ممکنہ طور پر اقتصادی پابندی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، امریکی ساختہ ایف 35 جنگی طیارے کے پروگرام میں بھی ترکی کی شرکت مشکوک ہوجائے گی۔

روسی دفاعی نظام کی خریداری کے علاوہ واشنگٹن اور انقرہ کے درمیان شام کے تنازع پر بھی کشیدگی پائی جاتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں