تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

دیوقامت اژدھا گھر میں گھس آیا، خاتون نے دیکھتے ہی کیا کیا؟ دل دہلا دینے والی ویڈیو

سڈنی: آسٹریلیا میں خاتون اس وقت ششدر رہ گئیں جب انہوں نے اپنے گھر کی بالکونی میں دیوقامت اژدھے کو رینگتے ہوئے دیکھا، خوش قسمتی سے تمام افراد محفوظ رہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی ریاست کوئنس لینڈ میں تقریباً 3 میٹر سے بھی لمبا سانپ ایک گھر میں گھس آیا جس پر خاتون نے فوری طور پر ریسکیو عملے کو اطلاع دی۔ اسٹروٹ نامی سانپوں کے ماہر نے اسے قابو کرکے جنگل میں آزاد کردیا۔ اس دوران اسٹروٹ نے بھی انتہائی حیرت کا اظہار کیا۔

سانپوں کے ماہر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں وہ اژدھے کو قابو میں کرتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔ اسٹروٹ نے بتایا کہ سانپ نے تھوڑی دیر قبل ہی کچھ نگلا جس کے باعث اس کا پیٹ پھولا ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس اژدھے نے اتنی غذا نگل لی ہے کہ اب وہ 6 ماہ تک کچھ کھائے بغیر بھی رہ سکتا ہے۔

اسٹروٹ نے مزید کہا کہ شاید میں نے ایک سال کے بعد اتنا بڑا سانپ پکڑا ہے، اژدھے عموماً چوہوں کو کھاتے ہیں لیکن ان کی غذاؤں میں پرندے اور بڑے جانور بھی شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -