اشتہار

2 ماہ کا بچہ چاند کی پانچ ہزار گز زمین کا مالک بن گیا

اشتہار

حیرت انگیز

گاندھی نگر: بھارتی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والے شہری نے دو ماہ کے بیٹے کو انمول تحفہ دینے کے لیے چاند کی ایک ایکڑ زمین خرید لی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست گجرات کے ضلع سورت سے تعلق رکھنے والے شخص نے اپنے دو ماہ کے بیٹے کو چاند پر ایک ایکٹر زمین تحفے میں دی ہے (گز کے حساب سے یہ رقبہ 4 ہزار 840 گز کے قریب بنتا ہے)۔

سورت کے علاقے سرتھانہ سے تعلق رکھنے والے وجے کتھوریا نے اپنے دو ماہ کے بیٹے نتیہ کو ایک انمول تحفہ دینے نہ صرف چاند پر زمین خریدی بلکہ یہ اُس کے نام بھی کردی۔

- Advertisement -

گجرات سے تعلق رکھنے والے تاجر نے بتایا کہ اُن کے ہاں دو ماہ قبل بیٹے کی پیدائش ہوئی، جس وقت نتیہ دنیا میں آیا تو انہوں نے قیمتی اور خاص تحفہ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

مزید پڑھیں: کیا آپ چاند پر زمین خریدنا چاہتے ہیں؟

یہ بھی پڑھیں: کیا خلا میں لگژری ہوٹل بننے جارہا ہے؟

رپورٹ کے مطابق وجے کا شمار گجرات کے بڑے تاجروں میں ہوتا ہے، انہوں نے چاند پر زمین خریدنے کے لیے نیویارک انٹرنیشنل لونرلینڈ رجسٹری کمپنی کو بذریعہ ای میل درخواست بھیجی تھی، جسے عالمی ادارے نے منظور کرکے کارروائی مکمل کرلی ہے۔

کمپنی کی جانب سے انہیں زمین خریدنے سے متعلق تمام کاغذات بھیج دیے گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وجے کتھوریا چاند پر زمین خریدنے والے دنیا کے پہلے تاجر اور  اُن کا بیٹا کم عمر ترین مالک بن گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں