تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

ریاست جارجیا میں انتخابی قانون سازی پر تنازع، صدربائیڈن کی سخت مخالفت

واشنگٹن : جارجیا میں انتخابی قانون سازی پر تنازع کھڑا ہوگیا، صدر بائیڈن نے جارجیا میں الیکشن کےلیے نئی قانون سازی کو غیرامریکی قرار دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست جارجیا میں انتخابی قانون سازی کے معاملے پر ریاستی حکام اور صدر بائیڈن میں اختلاف پیدا ہوگیا، صدر بائیڈن نے کہا کہ شہریوں کو ووٹنگ سے روکنا قبول نہیں، ایسے ریاستی قانون کا خاتمہ چاہتے ہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ جارجیا میں الیکشن کےلیے نئی قانون سازی غیر امریکی ہے، جبکہ سابق صدر ٹرمپ نے جارجیا میں نئی قانون سازی پر ریاستی اسمبلی کو مبارکباد دی۔

دونلڈ ٹرمپ نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ حالیہ جعلی الیکشن سے سبق سیکھا گیا ہے مگر کاش ایسے پہلے سمجھ لیا جاتا۔

گورنر جارجیاں کیمپ نے صدر بائیڈن کے نئی قانون سازی پر تحفظات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ڈاک کے ذریعے ووٹنگ کی درخواست کےلیے ریاست شناختی کارڈ دکھانا ہوگا۔

Comments

- Advertisement -