تازہ ترین

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

سعودی حکام نے غیرملکی کارکنوں کیلئے بڑی سہولت کا اعلان کردیا

ریاض : سعودی وزارت عدل نے آجر و اجیر کی سہولت کےلیے ویب سائٹ ناجز پر نیا شکایت پورٹل متعارف کرادیا، جس کے تحق آجر و اجیر مقدمات درج کرسکیں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزارت عدل کی جانب سے مقدمات کی رجسٹریشن سے متعلق بیان سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری کیا گیا، ٹوئٹر بیان میں وزارت عدل کا کہنا تھا کہ ریاست میں لیبر قوانین موجود ہیں جس کے تحت آجر و اجیر کے حقوق کا تحفظ کیا جاتا ہے۔

سعودی حکام کی جانب سے غیر ملکی کارکنوں کو بھی عدالت سے رجوع کرنے کا اختیار دیا گیا ہے جس کےلیے حکام نے ناجز ویب سائٹ میں نیا پورٹل متعارف کرایا ہے جس کا مقصد آجر و اجیر کو مقدمات کی رجسٹریشن میں سہولت فراہم کرنا ہے۔

وزارت عدل کی ویب سائٹ پر’ناجز‘ پورٹل میں اکاونٹ بنانے اور لاگ ان کرنے کے بعد فراہم کی جانے والی خدمات میں سے ’القضا‘ کے براوز کو اوپن کیا جائے جس کے بعد ’طلب جدید‘ (نئی درخواست) کے خانے میں مدعی اور مدعی علیہ کے بارے میں معلومات فیڈ کرکے متعلقہ عدالت کا انتخاب کیاجائے۔

ناجز پورٹل پر کمرشل اداروں سے تعلق رکھنے والے کارکن اور گھریلو ملازمین جن میں چوکیدار ، فیملی ڈرائیور، خادمہ اور اسی طرح کا دیگر عملہ بھی شامل ہے اپنی شکایات درج کراسکتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -