اشتہار

امریکی پولیس کا کمسن طالب علم سے ظالمانہ سلوک، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

مونٹگمری : امریکہ میں پولیس اہلکاروں نے اسکول سے باہر نکلنے والے 5سالہ بچے کے ہاتھوں میں اس کی ماں کے سامنے ہتھکڑیاں ڈال دیں۔

امریکی ریاست میری لینڈ کے شہر مونٹگمری میں ایک پرائمری اسکول سے بھٹک کر باہر آنے والے 5سالہ بچے کے ساتھ پولیس اہلکاروں نے انتہائی ناروا سلوک کیا ہے۔

مونٹگمری کاؤنٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ نے گزشتہ روز ایک باڈی کیمرہ ویڈیو جاری کی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ دو پولیس افسران ایک بچے کو اسکول کے باہر کھڑا ہوا دیکھ کر اسے پکڑ کر واپس اسکول لے جاتے ہیں۔

- Advertisement -

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے  مطابق ویڈیو میں دونوں افسران اس بچے کے ساتھ سخت رویہ اختیار کرتے ہیں جس سے بچہ سہم جاتا ہے، یہی نہیں پولیس افسران نے اسکول کے ملازمین سے بات کرتے ہوئے اس بچے کو جانور کہہ کر بھی مخاطب کیا۔

فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ جب 5سالہ بچے کی والدہ اسکول پہنچیں تو دونوں افسران اسے اپنے بیٹے کی پٹائی کرنے کی ترغیب دی، جس پر والدہ کا کہنا تھا کہ وہ یہ کام کرکے جیل نہیں جاسکتی، افسر نے جواب دیا کہ ، "آپ اپنے بچے کو پیٹنے کے جرم میں جیل نہیں جائیں گی۔

ویڈیو میں یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ پولیس افسران غصے میں آکر ماں کے سامنے اس کے کمسن بچے کو ہتھکڑیاں لگا رہے ہیں اور وہ خاموشی اور بے بسی کے عالم میں انہیں دیکھ رہی ہے۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک پولیس افسر بچے سے پوچھتا ہے کہ تمہیں کو معلوم ہے کہ یہ ہتھکڑی کس لئے ہیں؟ یہ ان لوگوں کے لئے ہیں جو سننا نہیں جانتے ہیں اور اس عمل کرنا نہیں جانتے۔

بعد ازاں پولیس افسر نے ہتھکڑی لگانے کے ایک منٹ بعد ہی اس بچے کو رہا کردیا تھا لیکن پورے واقعے کے دوران  پولیس ماں کی حوصلہ افزائی کرتی ہے کہ وہ اپنے بچے کو جسمانی طور پر تسکین دے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں