تازہ ترین

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

مکڑیوں نے ہرن کو بھی نہ بخشا، ناقابل یقین واقعہ

گیبورون: آپ نے ویران علاقے، گھر یا کمرے کے کونے کدھرے میں مکڑیوں کو جال بُنتے دیکھا ہوگا لیکن اس مرتبہ انہوں نے ایسی جگہ کا انتخاب کیا جو آپ کو ورطہ حیرت میں ڈال دے گا۔

جنوبی افریقی ملک بوٹسوانا میں مکڑیوں نے ہرن کے سینگوں کے بیچ جال بُن کر سب کو دم بخود کردیا، اس حوالے سے تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم بچادی، صارفین کو یہ حقیقت تسلیم کرنا مشکل ہوگیا۔ مکڑیوں کو چلتے پھرتے کارخانے بھی کہا جاتا ہے، ان کی وجہ شہرت شاندار جال بننا ہے۔

بوٹسوانا کے سفاری پارک کی سیر پر گئی جیس ایسڈن نامی برطانوی خاتون کو اس وقت حیرت کا سامنا ہوا جب انہوں نے سینگوں پر جالوں والا ہرن دیکھا، ابتدائی طور انہیں بھی سمجھ نہیں آرہا تھا کہ جانور کے سر پر کیا لگا ہے۔

ایسڈن کا کہنا ہے کہ گاڑی کو ہرن کے قریب لے کر گئی تو ہرن کے سینگوں پر موٹی مکڑی کا جالا واضح ہوا، مکڑیوں کے جالے نے جانور کے چہرہ اور ناک کو بھی اپنی لپیٹ میں لیا ہوا تھا۔

خاتون نے بتایا کہ ہرن، مکڑیوں کے جالے سے بالکل بھی پریشان نہیں تھا اور وہ اپنی معمول کی زندگی بسر کررہا ہے۔ خیال رہے کہ یہ تصویر گزشتہ سال لی گئی تھی لیکن ایسڈن نے لندن جانے کے بعد دوبارہ اسے اپ لوڈ کی۔

Comments

- Advertisement -