اشتہار

گلگت بلتستان تاریخی پیکج، وزیراعظم نے منظوری دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے گلگت بلتستان کے لیے تاریخی پیکج کی منظوری دے دی جس کے تحت علاقے میں 4 جی انٹرنیٹ سروس فراہم کی جائے گی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت گلگت بلتستان میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں  مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نےگلگت بلتستان کے لیے تاریخی پیکج اور ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی اور انہیں بروقت مکمل کرنے پر بھی زور دیا۔

- Advertisement -

اس منصوبے کے تحت حکومت کی جانب سے گلگت بلتستان میں انٹرنیٹ سروسز کو بہتر بنا کر فور جی انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے گلگت بلتستان کے لیے مجوزہ پلان وزیراعظم کو پیش کیا جس کی منظوری دے دی گئی۔

اجلاس میں  گلگت بلتستان میں تھری جی سروسز کو فوری بہتربنانے پر اتفاق کیا گیا جبکہ فور جی لائسنسز کی بولی ،  یونیورسل سروس فنڈکادائرہ کارگلگت بلتستان تک لے جانے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ’گلگت بلتستان کی ترقی موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے علاقےکے مسائل کا حل اور نوجوانوں کے لیے ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’گلگت بلتستان میں سیاحت کے بے شمار مقامات ہیں لہذا سیاحت کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی تحفظ پر بھی خصوصی توجہ دی جائے۔

Comments

اہم ترین

عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں