اشتہار

پاکستان میں خطرناک صورتحال، کورونا میں مبتلا 2 بچے دم توڑ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر دو بچوں کو نگل گئی، لاہور چلڈرن اسپتال میں کورونا کا شکار دو بچے دم توڑ گئے، جاں بحق ہونے والا ایک بچہ دل کے عارضہ جبکہ دوسرا گردن توڑ بخار میں مبتلا تھا۔

تفصیلات کے مطابق کورونا کی تیسری لہر بچوں کے لیے خطرناک ہوتی جارہی ہے ، ڈین چلڈرن اسپتال پروفیسر مسعود صادق نے بتایا کہ لاہور چلڈرن اسپتال میں کورونا میں مبتلا 2 بچوں کا انتقال ہوگیا۔

پروفیسر مسعود صادق کا کہنا تھا کہ کورونا میں مبتلا 11 ماہ کا ایک بچہ دل کے عارضہ میں جبکہ کا دوسرا بچہ گردن توڑ بخار میں مبتلا تھا۔ دونوں بچوں کی کورونا رپورٹ مثبت آئی تھی۔

- Advertisement -

ڈین چلڈرن اسپتال نے مزید کہا کہ کرونا کی تیسری لہر سے بچے بھی بہت زیادہ متاثر ہو رہے ہیں، عوام سے گذارش ہے کہ اپنے بچوں کا خیال رکھیں، چلڈرن اسپتال میں کرونا کا شکار بچوں کی تعداد 18 ہوگئی ہے۔

گذشتہ روز پمزاسپتال اسلام آباد میں کورونا کے ایک مریض نومولود نے دم توڑ دیا تھا جبکہ ایک بچہ صحت یاب ہوا ، پمزاسپتال ذرائع نے بتایا تھا کہ صحت یاب ہونےوالانومولود ایک ہفتہ زیرعلاج رہا، جس کے بعد اسے ڈسچارج کردیا گیا۔

پمزاسپتال میں اب تک بیس بچوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی اور ایک نومولود کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ چلڈرن اسپتال میں ڈیڑھ سالہ معذور بچی بھی کوروناکی وجہ سے زیرعلاج ہے۔

Comments

اہم ترین

حسن حفیظ
حسن حفیظ
حسن حفیظ ایک نوجوان صحافی ہیں اور اے آر وائی نیوز لاہور کے لئے صحت، تعلیم اور ایوی ایشن سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں

مزید خبریں