اشتہار

سعودی عرب میں اہم فیصلے

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیرصدارت سعودی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں انرجی سیکٹر سمیت دیگر امور کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی کابینہ کے اجلاس میں حوثیوں کے مسلسل ڈرون حملوں کی مذمت کی گئی اور انرجی سیکیورٹی کے تحفظ کے لیے بھرپور عزم کا اظہار کیا گیا، کابینہ نے قومی صلاحیتوں، تیل کی برآمدات، انرجی سیکیورٹی اور عالمی تجارت کے تحفظ سے متعلق امور پر بھی غور کیا۔

قائم مقام سعودی وزیر اطلاعات ماجد القصبی کا کہنا ہے کہ کابینہ نے مملکت کے لیے مستقبل کے لائحہ عمل پر بھی گفتگو کی، حوثی باغی عالمی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی انرجی سپلائی متاثر کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔

- Advertisement -

سعودی فرمانروا کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں گرین سعودی اور گرین مشرق وسطی اقدام پر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی خدمات کی تعریف کی گئی اور اعتماد کا اظہار کیا گیا کہ منصوبوں سے عالمی اہداف پورے ہوں گے۔ ماحولیات کے لیے اٹھائے جانے والے اس اقدام سے خطہ بدل جائے گا۔

مملکت کی کابینہ نے مصر کو نہر سویز میں سپلائی کا سلسلہ جاری رکھنے جبکہ مصر اور سوڈان کو ڈیم کا مسئلہ حل کرانے میں بھی ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اس ورچوئل اجلاس میں کابینہ نے انسانی اعضا کے عطیے کے قانون سمیت بارہ اہم فیصلے بھی کیے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں