اشتہار

گوگل سمیت کئی بڑی کمپنیوں کا سعودی عرب سے متعلق بڑا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی دارالحکومت ریاض میں سی ایس جی اور گوگل سمیت کئی عالمی کمپنیوں نے اپنے دفاتر کھولنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

سعودی حکومت نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ 2024 سے ایسی کسی غیرملکی کمپنی کو سرکاری ٹھیکے نہیں دیے جائیں گے جس کا مملکت میں ریجنل آفس نہیں ہوگا۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی ٹیکنالوجی کمپنی "سی ایس جی” نے کہا ہے کہ وہ دبئی سے اپنا ریجنل آفس ریاض منتقل کرے گی جبکہ دبئی آفس معمول کے مطابق کام کرتا رہے گا جبکہ "اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک” انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مڈل ایسٹ افیئر کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کا ریجنل آفس ریاض میں ہوگا۔

- Advertisement -

اس کے علاوہ امریکی ٹیکنالوجی کمپنی "گوگل” بھی مملکت میں ریجنل آفس کھولنے کی تیاری کر رہی ہے۔ امریکہ کی تعمیراتی کمپنی بیکٹل نے بھی کہا ہے کہ اس نے ریاض میں اپنا ریجنل دفتر قائم کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارت کی اویو کمپنی نے ریاض کے کنگ عبداللہ مالیاتی مرکز میں اپنا ریجنل آفس قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
امریکن انرجی کمپنی شیفرون نے بھی کہا ہے کہ وہ الخفجی شہر میں نیا دفتر قائم کرنے کا پروگرام بنا رہی ہے جبکہ امریکن ریلوے کمپنی نے ریاض میں دفتر کھولنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ یہ کمپنی سعودی مارکیٹ میں کاروبار کی تیاری کررہی ہے۔

اس کے علاوہ مزید انٹرنیشنل کمپنیوں جن میں جرمنی کی روبرٹ پش اور امریکہ کی کار ساز کمپنی فورڈ شامل ہیں، کی جانب سے ریاض میں دفاتر کھولنے کا عندیہ دیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں