اشتہار

ایونجرز کے مداح نے فلم کے ذریعے کیسے ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا؟

اشتہار

حیرت انگیز

لاس انجلس: ہالی ووڈ کی شہرہ آفاق فلم سیریز ‘دی ایونجرز’ کے مداح نے فلم کے ذریعے ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا سے تعلق رکھنے والا نوجوان دی ایونجرز کی ‘اینڈگیم’ فلم 191 مرتبہ دیکھنے والا دنیا کا پہلا شخص بن گیا۔

رومیرو ایلنس نامی فلم کے دیوانے نے ایونجرز اینڈ گیم کو 191 مرتبہ دیکھ کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروا دیا۔ اس سے قبل ‘ایونجرز انفنیٹی وار’ کو 103 مرتبہ دیکھنے والے نیم رپس کے پاس ورلڈ ریکارڈ تھا لیکن اب رومیرو نے یہ بڑا اعزاز ان سے چھین لیا۔

- Advertisement -

امریکی نوجوان نے 90 دن کے اندر اینڈگیم کو 191 مرتبہ دیکھ کر ورلڈ ریکارڈ بنایا۔

رومیرو کا کہنا ہے کہ فلم ہمیں زندگی، سماج اور رسم ورواج سے متعلق گہرے پیغامات دیتی ہے، اینڈگیم سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ ضرورت مندوں کی ہمیشہ مدد کرنی چاہیے جس سے میں سب سے زیادہ متاثر ہوا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے رویوں اور عمل سے کسی کی زندگی بدل سکتے ہیں، ایک ہی فلم کو مسلسل 90 دن تک دیکھنے کے لیے تاکہ ورلڈ ریکارڈ بنا سکوں، بہت قربانیاں دی ہیں، دوستوں اور خاندان کو بھی ٹھیک سے وقت نہیں دے سکتا تھا۔ ایونجرز کی آخری فلم(191ویں) 29 جولائی 2019 کو دیکھی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں