اشتہار

’’حقیقی زندگی میں ’شہوار‘ نہیں‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ میں شادی شدہ امیر شخص ’شہوار‘ کا کردار نبھانے والے عدنان صدیقی کا کہنا ہے کہ حقیقی زندگی میں وہ مذکورہ کردار کے بالکل برعکس ہیں۔

اداکار عدنان صدیقی نے انسٹاگرام پر مداحوں کے سوالوں کے جواب دیے اور انہوں نے شہوار کے کردار سے متعلق پوچھے گئے سوال پر بھی جواب دیا۔

انہوں نے مداحوں کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جواب کے اسکرین شاٹ اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں شیئر کیے۔

- Advertisement -

عدنان صدیقی نے ایک مداح کو جواب دیتے ہوئے بتایا کہ انہیں کھانا پکانے کا بے حد شوق ہے جبکہ انہیں پرانی فلمیں بھی بہت پسند ہیں۔

—اسکرین شاٹ

اداکار نے ایک اور سوال کے جواب میں بتایا کہ انہیں گلوکاری کرنا اچھا لگتا ہے اور وہ شوٹنگ کے دوران سیٹ پر بھی گنگناتے رہتے ہیں۔

ایک مداح کو جواب دیتے ہوئے عدنان صدیقی کا کہنا تھا کہ وہ اچھی بانسری بجاتے ہیں اور انہوں نے اپنی بانسری بجانے کی مختصر ویڈیو بھی شیئر کیں۔

اداکار کا کہنا تھا کہ انہیں پرانی فلمیں اور خاص طور پر ہالی ووڈ و بالی ووڈ کی ماضی کی مقبول فلمیں بہت پسند ہیں۔

اداکار نے شہوار کے کردار سے متعلق بتایا کہ حقیقی زندگی میں وہ ’میرے پاس تم ہو‘ کے کردار کی طرح نہیں نہیں، حقیقی زندگی میں وہ ’دانش‘ یعنی ڈرامے میں ہمایوں سعید کے کردار کی طرح ہیں۔

—اسکرین شاٹ

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں