اشتہار

فیس بک انتطامیہ نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک اور جھٹکا دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

نیو یارک : فیس بک انتظامیہ نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک اور جھٹکا دے دیا، سابق امریکی صدر کی بہو کے پیج سے ٹرمپ کے انٹرویو کی ویڈیو ہٹا دی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک انتظامیہ نے ٹرمپ کی بہو کے پیج سے سابق صدر کی ویڈیو کو ڈیلیٹ کردیا۔

اس حوالے سے ترجمان فیس بک نے ڈونلڈ ٹرمپ کی بہو کے فیس بک پیج سے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک انٹرویو کی ویڈیو ہٹانے کی تصدیق بھی کردی ہے۔

- Advertisement -

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق صدر ٹرمپ کے بیٹے ایرک کی اہلیہ لارا ٹرمپ نے حال ہی میں ایک ٹی وی چینل میں کام شروع کیا ہے، انہوں نے ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ ڈونلڈ ٹرمپ کا انٹرویو لے رہی ہیں اور ان سے مختلف امور پر بات چیت کر رہی ہیں۔

بعد ازاں اپنے سسر سے لیے گئے انٹرویو کو انہوں نے اپنے فیس بک پیج پر پروموٹ کرتے ہوئے پوسٹ کیا جس کا فیس بک انتطامیہ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ہٹا دیا۔

لارا ٹرمپ نے ایک ای میل کا اسکرین شارٹ پوسٹ کیا جو انہیں فیس بک کی جانب سے موصول ہوئی تھی۔ اس ای میل میں ان کو فیس بک کی جانب سے وارننگ دی گئی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ فیس بک انتظامیہ نے ان کی ٹرمپ کے ساتھ انٹرویو کی ویڈیو کو ہٹادیا ہے کیونکہ فیس بک نے ٹرمپ پر پابندی عائد کررکھی ہے۔

اس حوالے سے فیس بک ترجمان نے سابق امریکی صدر کی ویڈیو ہٹانے کی تصدیق کرتے ہوئے اس پر مزید بات کرنے سے انکار کیا جب کہ ٹرمپ کے ترجمان نے بھی اس پر فوری طور پر کوئی رد عمل دینے سے انکار کردیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں