اشتہار

ایک ہفتے میں کتنی مہنگائی ہوئی؟‌ رپورٹ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ادارۂ شماریات نے مہنگائی کے اعداد و شمار کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی، جس میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران 12 اشیا کی قیمتوں میں  کمی ہوئی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ادارۂ شماریات کی جانب سے  ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کیے گئے، جس کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.43 فیصد کمی ہوئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مہنگائی کی شرح میں 17.2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ایک ہفتےمیں 15 اشیا مہنگی جبکہ 12کےنرخوں میں کمی آئی۔ ادارۂ شماریات کے مطابق اس دوران 24 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

- Advertisement -

چینی، مٹن، لہسن، دہی، آٹا، انڈے، دودھ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ ہفتے چینی کی فی کلو قیمت میں 1روپے 80 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 100 روپے سے تجاوز کر گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق مٹن کی فی کلوقیمت میں دس روپے تک کا اضافہ ہوا، جس کے بعد فی کلو گوشت کی قیمت 1018 روپے  تک پہنچ گئی،20 کلوگندم کا آٹا 1 روپےمزید مہنگاہوا۔

رپورٹ کے مطابق انڈوں کی فی درجن قیمت اضافے کے بعد 172 روپے فی درجن تک پہنچ گئی جبکہ لہسن کےنرخوں میں 1روپے فی کلو اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد قیمت 190 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔ ادارۂ شماریات کے مطابق ڈھائی کلو گھی کا ڈبہ 4روپے اضافے کے بعد 767 روپے تک پہنچ گیا۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں