اشتہار

عمران عباس کی ترک اداکارہ کے ساتھ تصویر کے چرچے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس کی ترکش ڈرامے ارطغرل غازی میں ’حفصہ‘ کا کردار ادا کرنے والی ترکش اداکارہ برچن عبداللہ کے ساتھ تصویر وائرل ہوگئی۔

اداکار عمران عباس ان دنوں ترکی کے دورے پر ہیں اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر استنبول کے دورے کی مختلف تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں۔

عمران عباس نے ترک اداکارہ برچن عبداللہ کے ہمراہ تصویر شیئر کیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

- Advertisement -

اداکار نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’شوٹنگ سے قبل ہوئی عام گفتگو۔‘ عمران عباس نے اپنی پوسٹ میں ہیش ٹیگ برچن عبداللہ کے ساتھ ساتھ پرنسز ہیلین کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

عمران عباس کی پوسٹ کے کیپشن سے اندازہ ہوتا ہے کہ مذکورہ تصویر کسی شوٹ سے قبل لی گئی ہے تاہم اب تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ اداکار پوسٹ میں کس شوٹ کا ذکر کررہے ہیں۔

اداکار کی پوسٹ دیکھنے کے بعد مداح یہ جاننے کے لیے بے چین ہیں کہ وہ کون سے پروجیکٹ پر کام کررہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں