اشتہار

کویت میں کھانے والی چیز کا‌ بحران پیدا، حکومت اور شہری پریشان

اشتہار

حیرت انگیز

کویت میں برڈ فلو پھیلنے کے بعد انڈوں کا بحران شدت اختیار کرگیا، جس کی وجہ سے شہری اور حکومت دونوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

کویتی میڈیا رپورٹ کے مطابق برڈ فلو پھیلنے کے بعد پولٹری فارم سے وابستہ مالکان نے سیکڑوں مرغیوں کو  تلف کیا جس کے بعد انڈوں کی پیداوار میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق کویت میں انڈوں کی یومیہ پیداوار 27 لاکھ تھی جو اب کم ہوکر صرف 7 لاکھ پر آگئی ہے۔ مقامی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے پولٹری کے کام سے وابستہ شخص نے بتایا کہ انڈوں کی یومیہ کھپت تقریبا 72 ہزار کارٹن یعنی 2 ارب 16 کروڑ کے قریب تھی مگر اب یہ ایک چوتھائی سے بھی کم ہوگئی ہے۔

- Advertisement -

کویت کی تمام چھوٹی بڑی مارکیٹوں میں انڈے نایپد ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کوپریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سرکاری حکام نے بحران کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس صورت حال سے نکلنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

مزید پڑھیں: کویت: جزوی کرفیو کی مدت میں توسیع

وزیر برائے صنعت و تجارت ڈاکٹر عبداللہ کا کہنا تھا کہ ’انڈوں کی بیرون ملک برآمد کو فوری طور پر روک دیا گیا ہے جبکہ مقامی طور پر بھی پیداوار کو بڑھانے کے حوالے سے ہدایت کی گئی ہے‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’انڈوں کی رسد میں توسیع کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے تاکہ اسے بیس فیصد سے بڑھا کر پچاس فیصد تک کیا جائے‘۔ وزیر برائے صنعت و تجارت نے بتایا کہ بحران ختم کرنے کے لیے سعودی عرب، اردن اور ترکی سے انڈے درآمد کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں