اشتہار

سعودی عرب: مقامی اور غیرملکیوں کو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ !

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں توکلنا ایپ نے اُن مقامی اور غیرملکیوں کو جو کوروناوائرس سے محفوظ ہیں انہیں 3 زمروں میں تقسیم کردیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں کوروناوائرس سے محفوظ صارفین آن لائن پلیٹ فارم ‘توکلنا’ ایپ پر تین زمروں میں تقسیم کردیے گئے۔ ایپ کے نئے ورژن میں محفوظ افراد کی درجہ بندی کی گئی۔

مملکت میں بنیادی طور پر جن افراد کو کورونا نہیں انہیں تین زمروں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

ایپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نئے ورژن اور درجہ بندی کے تحت ایسے افراد جنہوں نے ویکسین کی دونوں خوراکیں لی ہیں ان کے توکلنا ایپ پر’محصن‘ (پروٹیکٹڈ) لکھا جاتا ہے۔

اسی طرح وہ افراد جنہوں نے ویکسین کی ایک خوراک لی ہے ان کا اسٹیٹس ’محصن بالجرعہ الاولی‘ ( پہلی خوارک کے محفوظ) ہوگا۔ جبکہ انہیں دوسری خوراک دی جائے گی۔

جن صارفین کے لیے ’محصن متعافی‘ ( محفوظ و صحتیاب) لکھا ہو اس کا مطلب ہے کہ وہ کوروناوائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں اسی لیے محفوظ ہیں۔خیال رہے وزارت صحت کی جانب سے تجارتی و سرکاری اداروں میں جانے کے لیے لازمی ہے کہ ’توکلنا ‘ ایپ ڈاون لوڈ کی جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں