اشتہار

سلطنت عمان میں نئی کورونا پابندیاں عائد

اشتہار

حیرت انگیز

کورونا کی تیسری لہر سے نمٹنےکیلئے سلطنت عمان نے سخت فیصلے کیے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق عمان میں کورونا کے پیش نظر نماز تراویح مساجد میں ادانہ ‏کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

رمضان میں رات9 بجے سے صبح 4 بجےتک کاروباری سرگرمیاں معطل رہیں گی اور اس دوران افراد ‏اور گاڑیوں کی نقل وحرکت پر بھی پابندی ہوگی۔

- Advertisement -

عمان میں شہریوں کےغیرضروری سفر پربھی پابندی عائدکر دی گئی ہے۔ سپریم کمیٹی نےشہریوں ‏کو پابندی پر عملدرآمد یقینی بنانےکی ہدایت کرتے وبا سے سماجی تحفظ کے لیے کردار ادا کرنے ‏کی اپیل کی ہے۔

قطر حکومت نے کرونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر ایک مرتبہ پھر تمام تعلیمی ادارے اور غیر ‏ہنگامی خدمات کے مراکز بند کردئیے۔

کرونا وائرس کی تیسری لہر نے خلیجی ممالک پر اثر انداز ہونا شروع کردیا، قطری حکومت نے کرونا ‏کیسز میں اضافے کے باعث کنڈر گارٹنز سمیت تمام تعلیمی ادارے بند کردئیے۔

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں کی بندش کےبعد آن لائن تعلیم کا سلسلہ دوبارہ جاری ‏ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں