تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ون فائیو پر کال کیوں کی؟ اہلکار نے شہری کو تھپڑ جڑ دیا

ساہیوال میں ون فائیو پر کال کرنا شہری کو مہنگا پڑ گیا، اہلکار نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شہری کو تھپڑ جڑ دیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ساہیوال کے علاقے ڈیرہ رحیم پولیس کے اہلکار نے موقع پر پہنچ کر شہری کو تحفظ فراہم کرنے کی بجائے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، شہری کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔

ذرائع کے مطابق ساہیوال کے نواحی گاؤں 110 نو ایل کے رہائشی محمد اشرف کی زمین پر بااثر شخص رانا ممتاز نمبردار عرصہ دراز سے قابض ہے اور اسٹے آرڈر کے باوجود رانا ممتاز نے زمین میں لگے درختوں کو کاٹ کر فروخت کرنے کی کوشش کی جس پر اراضی کے مالک محمد اشرف نے ون فائیو پر کال کرکے پولیس کو مدد کے لیے بلایا تھا۔

ڈیرہ رحیم کے اے ایس آئی محمد عثمان نے موقع پر پہنچ کر محمد اشرف کو تحفظ فراہم کرنے کی بجائے الٹا اسے ڈانٹا اور مغلظات بکتے ہوئے تھپڑوں کی بارش کردی۔

متاثرہ شخص محمد اشرف نے آئی جی پنجاب، آر پی او ساہیوال اور ڈی پی او ساہیوال سے نوٹس لے کر تشدد کرنے والے تھانہ ڈیرہ رحیم کے اے ایس آئی کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -