اشتہار

شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اہم شاہی فرمان جاری کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ججوں کی تقرری وترقی سے متعلق شاہی فرمان جاری کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان نے سعودی وزارت انصاف میں 258 ججوں کے تقرر اور ترقی کے حوالے سے شاہی فرمان جاری کیا ہے۔

فرمان جاری ہونے کے بعد وزارت انصاف میں 258 ججوں کی تقرری اور ترقی ہوئی۔

- Advertisement -

سعودی وزیر انصاف ڈاکٹر ولید الصمعانی نے جو اعلیٰ عدالتی کونسل کے سربراہ بھی ہیں کا کہنا ہے کہ شاہ سلمان کے اس اقدام سے ملکی عدالتی امور کا معیار بلند ہوگا، جلد انصاف کی فراہمی بھی یقینی ہوسکے گی۔

ڈاکٹر ولید الصمعانی نے مسلسل تعاون پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں