جمعرات, مئی 16, 2024
اشتہار

لاکھوں‌ صارفین کے لیے بری خبر، گوگل کا معروف ایپلی کیشن بند کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

انٹرنیٹ کی سب سے بڑی کمپنی گوگل نے اپنے پلے اسٹور سے وہ ایپلیکیشن ہٹانے کا فیصلہ کرلیا جسے اب تک کروڑوں صارفین ڈؤن لوڈ کرچکے ہیں۔

ٹیکنالوجی پر نظررکھنے والی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ماہرین کی جانب سے کی جانے والی نشاندہی کے بعد گوگل نے  اپنے اسٹور پر موجود ’گوگل وائی فائی‘ نامی ایپلیکیشن کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق اس ایپلیکیشن کو دنیا بھر میں موجود کروڑ صارفین استعمال کررہے ہیں۔ کمپنی کے مطابق اس ایپ کی وجہ سے اینڈرائیڈ صارفین کا ذاتی ڈیٹا غیر محفوظ ہے۔

- Advertisement -

ماہرین کے مطابق انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے گوگل پلے اسٹور سے جلد اس ایپلیکیشن کو ہٹا دیا جائے گا۔

کمپنی نے ایپلی کیشن استعمال کرنے والے صارفین کو خطرات سے آگاہ کرنا  شروع کردیا ہے اور انہیں بتایا کہ جلد اس کو مستقل بند کردیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  اینڈرائیڈ کی وہ 21 ایپلیکیشنز جو بڑے نقصان کا سبب بن سکتی ہیں

یہ بھی پڑھیں: صارفین ہوشیار! اینڈرائیڈ کی گیارہ اپیلیکیشنز خطرناک قرار

اسے بھی پڑھیں: اینڈرائیڈ کی 9 خطرناک ایپس کو فوری ان انسٹال کردیں

ماہرین کے مطابق گوگل نے مذکورہ کمپنی کو 25 مئی تک خدشات دور کرنے اور جواب جمع کرانے کی ہدایت کی، مذکورہ تاریخ تک اگر جواب نہ آیا تو گوگل اس ایپ کو بند کردے گا۔

ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق اس ایپ کو اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں آپریٹنگ سسٹم میں استعمال کیا جارہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں