اشتہار

مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج ہوگا، اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائےاعلیٰ اور وفاقی وزیر شرکت کرینگے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ہونے جارہا ہے، اجلاس میں مردم شماری کےنتائج کےنوٹی فکیشن کا معاملہ زیرغور آئےگا۔

اجلاس میں 18ویں ترمیم کے بعد ہائیر ایجوکیشن کمیشن کا معاملہ بھی زیربحث آئےگا۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں مشترکہ مفادات کونسل کے مستقل سیکرٹریٹ کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ نیپرا کی سالانہ رپورٹ اجلاس میں پیش کی جائے گی۔

اجلاس میں چاروں صوبوں کی مشاورت کے بعد مردم شماری کے نتائج جاری کرنے کا نوٹی فکیشن متوقع ہے اس کے علاوہ مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گذشتہ سال دسمبر میں وفاقی کابینہ نے چھٹی مردم شماری کےحتمی نتائج جاری کرنےکا فیصلہ کیا تھا، وفاقی حکومت نےمردم شماری پر وزرا کی کمیٹی تشکیل بھی دی تھی، جس نے اپنی حتمی رپورٹ تیار کرلی ہیں۔

مشترکہ مفادات کونسل یا سی سی آئی پاکستان کا ایک آئینی ادارہ ہے جس کا مقصد وفاق اور صوبوں کے درمیان اختیارات اور دیگر معاملات پر جاری اختلافات کو ختم کرنا ہے۔

مشترکہ مفادات کونسل کو 1973ء کی آئین کی روشنی میں قائم کیا گیا تھا، سابق صدر مشرف اور زرداری دور میں یہ کیبنٹ ڈویژن کے ماتحت ادارہ تھا، آئین پاکستان میں اٹھارہویں ترمیم کے بعد یہ ادارہ وزارتِ بین الصوبائی ہم آہنگی کو سونپا گیا ہے، سی سی آئی بنیادی طور پر وزیر اعظم پاکستان اور چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ پر مشتمل ہوتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں