جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

چیئرمین سینیٹ کی تقرری:یوسف رضا گیلانی عدالتی فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کریں گے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : یوسف رضا گیلانی چیئرمین سینیٹ کی تقرری سے متعلق اسلام آبادہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل آج دائر کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق یوسف رضا گیلانی چیئرمین سینیٹ کی تقرری سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کے سنگل بینچ کے فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل آج دائر کریں گے۔

یوسف گیلانی کی جانب سے فاروق ایچ نائیک درخواست ہائی کورٹ میں دائرکریں گے، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 7مسترد ووٹوں کی اگر گنتی کی جائے توصادق سنجرانی نہیں میں جیتوں گا، غیرآئینی طریقے سے 7 ووٹوں کو مسترد کیا گیا اور جان بوجھ کرمجھےہرایاگیاہے۔

یاد رہے اسلام آباد ہائی کورٹ کے سنگل بینچ نے گیلانی کی چیئرمین سینیٹ کی تقرری کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دی تھی، فیصلے میں لکھا تھا کہ ’آئین کے آرٹیکل کے تحت درخواست قابل سماعت نہیں ہے، اس حوالے سے کمیٹی کے پاس معاملہ لے کر جایا جائے‘۔

خیال رہے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں ووٹرز کے نام کے اوپر مہر لگانے پر پریزائیڈنگ افسر نے ووٹ مسترد کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں