اشتہار

وزیراعظم عمران خان کی روسی صدر پیوٹن کو دورۂ پاکستان کی دعوت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے روسی صدر پیوٹن کو دورہ پاکستان کی دعوت دیتے دوطرفہ تعلقات میں مستحکم نمو پر اطمینان کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، خطے اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی کے امور پر پاکستان کے نقطہ نظراور مغربی ایشیا ، مشرق وسطیٰ سمیت خطے کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

- Advertisement -

وزیراعظم نے روسی وزیرخارجہ کو مقبوضہ کشمیر صورتحال کے تناظر میں پاکستانی مؤقف سے آگاہ کیا اور دونوں رہنماؤں نے کشمیر تنازع کے پرامن حل کی ضرورت پر زور دیا۔

عمران خان نے روسی صدر پیوٹن کو دورہ پاکستان کی دعوت دیتے ہوئے شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس پر روسی صدر سے ملاقات کودہرایا۔

دوران ملاقات وزیر اعظم نے روس کے ساتھ تعلقات کی اہمیت سے متعلق بات کرتے ہوئے دوطرفہ تعلقات میں مستحکم نمو پر اطمینان کا اظہار کیا۔

عمران خان نے پاکستان اسٹریم گیس لائن منصوبے پر جلد کام شروع کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

یاد رہے اس سے قبل روسی وزیرخارجہ نے شاہ محمود قریشی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس مین انسداد دہشت گردی کیلئے پاکستان کو ملٹری آلات دینےکااعلان کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں