ممبئی: بالی ووڈ کے نوجوان اداکار اور ماڈل ثاقب خان نے شوبز چھوڑ کر دین کے راستے پر چلنے کا اعلان کردیا۔
ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق ثاقب خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے شوبز چھوڑ کر دین کا راستہ اختیار کرنے کا اعلان کیا۔
انہوں نے اس حوالے سے ایک طویل تحریر لکھی۔ جس میں لکھا کہ ’آج میری پوسٹ شوبز چھوڑنے سے متعلق اعلان پر مبنی ہے، میں آئندہ ماڈلنگ اور اداکاری نہیں کروں گا‘۔
View this post on Instagram
ثاقب خان نے کہا کہ ’میرے پاس اس وقت شوبز کا بہت سا کام اور متعدد پروجیکٹ کی آفرز ہیں مگر اس میں اللہ کی مرضی نہیں ہے یقیناً اس نے میرے لیے بہتر انتخاب کیا ہوگا‘۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ گزشتہ برس بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ثنا خان اور زائرہ وسیم نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کیا۔
View this post on Instagram
شوبز کی دنیا کو چھوڑنے کے ایک ماہ بعد ثنا خان نے ایک عالم دین سے شادی کر لی تھی۔