پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

عمانی حکومت کا غیرملکیوں و اقامہ ہولڈرز کیلئے بڑا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

مسقط : عمانی حکومت نے کرونا کا پھیلاؤ روکنے کےلیے مسافروں پر سخت شرائط عائد کردیں، اب صرف عمانی شہری اور مقیم غیر ملکی ہی سلطنت جاسکیں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست عمان نے اعلیٰ کمیٹی کے فیصلے پر اعلان کیا ہے کہ جن لوگوں کو ویزہ جاری ہوچکا ہے وہ مقرر کردہ شرائط پر عمل درآمد کرتے ہوئے عمان آسکتے ہیں۔

عمانی حکومت نے کرونا کا پھیلاؤ روکنے کےلیے جمعرات سے تمام غیرملکیوں کی آمد پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ صرف اقامہ ہولڈرز اور عمانی شہری سلطنت میں داخل ہوسکتے ہیں۔

حکومت نے احتیاطی تدابیر کے تحت تجارتی سرگرمیوں کے اوقات کار میں رمضان کے آخر تک توسیع کردی، جو 28 مارچ کو ختم ہونا تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں