تازہ ترین

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر روانہ، براہ راست دیکھیں

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

‘اسلامی میگا بینک بنائیں، مقامی کرنسی کے ذریعے ڈالر سے جان چھڑائیں’

ترک صدر رجب طیب اردوان نے ترقی پذیر مسلم ممالک کی معاشی ضروریات اور مالیاتی طلب کو ‏پورا کرنے کے لیے تجاویز پیش کر دیں۔

صدر رجب طیب ایردوان نے ڈی 8 ممالک سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترقی پذیر مسلم ممالک ‏امت مسلمہ میں بڑھنے والی مالیاتی طلب کو پورا کرنے کے لیے اسلامی میگا بینک کا قیام عمل ‏میں لائیں۔

ترک صدر نے کہا کہ اسلامی مالیاتی اداروں کو حصول رقوم میں آسانی اور ضرویات کی طلب کے ‏پیش نظر اسلامی میگا بینک بنانا چاہیے تاکہ مسلم ممالک پر ڈالر کے دباؤ کو کم کیا جا سکے۔

صدر رجب طیب ایردوان نے مسلم ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ تجارتی لین دین مقامی کرنسیوں ‏میں کریں اور امریکی ڈالر کے اثر و رسوخ سے اپنی جان چھڑائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ترکی ڈی 8 ممالک کے ساتھ مقامی کرنسی میں تجارت کو ترجیح دے گا اور رکن ‏ممالک بھی مقامی کرنسیوں میں لین دین کریں۔

ترک صدر نے کہا کہ امریکی ڈالر میں تجارت سے دنیا کے بیشتر ممالک کی کرنسیوں پر بے پناہ ‏دباؤ ہے جس کے باعث مقامی کرنسیاں اکثراوقات غیر معمولی اتار چڑھاؤ کا شکار رہتی ہیں مقامی ‏کرنسی کا استعمال کر کے دنیا سے امریکی ڈالر میں زرمبادلہ کے ذخائر کا دباؤ کم کیا جا سکتا ‏ہے۔

Comments

- Advertisement -